8ماہ سے لاپتہ شیعہ مسنگ پرسن علی عوسجہ زیدی باحفاظت گھر پہنچ گئے
امید ہے کہ باقی تمام گمشدہ شیعہ جوان بھی جلد اپنے پیاروں سے ملیں گے ۔

شیعت نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی کوششوں اور اہل خانہ شیعہ جبری گمشدگان کی شب وروز جدوجہد کی بدولت 8ماہ سے سے لاپتہ شیعہ مسنگ پرسن علی عوسجہ زیدی باحفاظت گھر پہنچ گئے ۔ ملیر سٹی کے رہائشی علی عوسجہ زیدی کو کراچی سے لاہور جاتے ہوئےٹول پلازہ سے نامعلوم سکیورٹی اہلکاراغواءکرکے ساتھ لے گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے رہنمااور سابق وزیرقانون آغا رضا نے ایچ ڈی پی کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھادیا
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر مندر کے رہائشی شیعہ جوان علی عوسجہ زیدی آٹھ ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد گذشتہ رات باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ان کی اچانک واپسی سے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ۔ جواں بیٹے کو صحیح سلامت دیکھ کر دکھیاری ماں کو چین آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر انتظامیہ نے سعودی عرب سے فرقہ وارانہ واریت پھیلانے والے 6 ہزار اکاؤنٹس بند کر دیئے
ذرائع کے مطابق علی عوسجہ زیدی کو اس وقت اغواءکیا گیا تھا جب وہ آٹھ ماہ قبل 16اپریل 2019کو اپنےعزیز کے گھر بذریعہ بس کراچی سے لاہور جارہے تھے ، نامعلوم سکیورٹی اہلکار کراچی ٹول پلازہ پر انہیں بس سے اتار کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: کوالالمپور کانفرنس نے سعودی حکمرانوں کی نیندیں اڑادیں، شریک ممالک کے خلاف مہم کا آغاز
اہل خانہ شیعہ جبری گمشدگان کی طویل جدوجہد اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنزکی کامیاب حکمت عملی کے سبب الحمد اللہ کئی ایک شیعہ مسنگ پرسنز بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں ۔ امید ہے کہ باقی تمام گمشدہ شیعہ جوان بھی جلد اپنے پیاروں سے ملیں گے ۔