پاکستان

علامہ سید احمد اقبال رضوی کا دورہ مشہد مقدس، علمائے کرام و تنظیمی احباب سے ملاقات

مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں اور علمائے کرام سے موسسہ شہید عارف الحسینی میں ملاقات

شیعت نیوز :علامہ سید احمد اقبال رضوی کی مشہد مقدس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں اور علمائے کرام سے موسسہ شہید عارف الحسینی میں ملاقات۔ پاکستان سمیت قومی، ملی اور عالمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنا دورہ ایران کے موقع پر مشہد مقدس میں موسسہ شہید عارف الحسینی کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کو گذشتہ سال کی فعالیت اور کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں :ہمارے نزدیک اہل تشیع کی طرح اہل سنت بھائیوں کی جان،مال اور ناموس کوبھی نقصان پہنچانا حرام ہے،علامہ احمد اقبال

علامہ سید احمد اقبال نے شعبہ مشہد کے برادران کے کام کو سراہتے ہوئے شعبہ مشہد کے رہنماؤں اور کارکنان کو تاکید کی کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بطور پاکستانی سفیر اپنے ملک کی تعمیر و ترقی اور اس کے مثبت پہلووں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں :ہندوستان،امریکہ اوراسرئیل کاشیطانی مثلث خطے کو بدامنی کے ذریعے غیر مستحکم رکھنا چاہتاہے،علامہ احمد اقبال

علامہ سید احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بطور پاکستانی قوم آپس کے تمام تر اختلافات کو پس پشت رکھتے ہوئےمتحد ہو کر تمام تر عالمی و اندرونی سازشوں کا بھی بھرپور انداز مقابلہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن عناصر وطن عزیز پر میلی آنکھ رکھے ہوئے ہے اور وہ پاکستان میں اداروں کے درمیان جنگ کو ہوا دے کر ملک میں افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں، لیکن پوری پاکستانی قوم ایک طاقت بن کر ان عالمی و اندرونی سازشوں کا ناکام بناتے ہوئے اپنے وطن کا دفاع کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button