پاکستان

تحصیل نورنگ میں تکفیری دہشتگرد کا انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ناکام، دہشتگرد جہنم واصل

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا

شیعت نیوز :تحصیل نورنگ ہاتھی خان میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کی جانب سے علاقے میں گشت کرنے والی انسداد پولیو ٹیم پر حملہ ناکام۔تکفیری دہشتگرد کی خودکش جیکٹ پولیو ٹیم کے اراکین کے پاس پہنچنے سے قبل دھماکی سے پھٹ گئی، جس سے خودکش حملہ آور موقع پر ہی واصل جہنم ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت کی تحصیل نورنگ ہاتھی خان میں انسداد پولیس پولیو ٹیم پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی کہ جب خودکش حملہ آورگلی میں موجود گندے پانی کی نالی میں پھسل کر گر گیا اور اس کی جیکٹ پھٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :لکی مروت میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ظہور عباس شہید

خودکش حملے میں محفوظ رہنے والی پولیو ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ خودکش حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کے زیادی تعداد دیکھ کر گھبراہٹ میں اپنا توازن برقرار نا رہنے کی وجہ سے گلی میں موجود گندے پانی کی نالی میں گرا تو اچانک اس کی جیکٹ ایک زور دھماکے سے پھٹ گئی، جس سے خودکش حملہ آور موقع پر جہنم واصل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :سکیورٹی فورسزکی لکی مروت میں بڑی کاروائی،کالعدم تحریک طالبان کا تکفیری کمانڈرواصل جہنم, دوزخمی حالت میں گرفتار

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری خودکش حملہ آور کا نشانہ انسداد پولیو ٹیم تھی لیکن موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد زیاد ہونے سے خودکش حملہ آور گھبرا تے ہوئے گندے پانی میں گرگیا ور اس کی خودکش جیکٹ پھٹ گئی جس سے وہ مارا گیا،جبکہ پولیس ٹیم اور سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔خودکش حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button