اہم ترین خبریںپاکستان

شہید علامہ حسن ترابی قتل کیس، سندھ ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

علامہ حسن ترابی خودکُش حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جسٹس آنند رام ہوتوانی کی عدالت میں ہوئی تھی

شیعت نیوز: شہید علامہ حسن ترابی قتل کیس کے تکفیری مجرموں کی سزاپر رحم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کاشہید علامہ حسن ترابی قتل کیس میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے6 دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مسترد 3کی اپیل منظورکرنےکا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کے سابق صدر شہید علامہ حسن ترابی کے قتل کے کیس میں گرفتار ملک دشمن کالعدم وہابی دیوبندی تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں محمد امین ، سلطان محمود سمیت 6 ملزمان کی اپیل مسترد کردی۔

علامہ حسن ترابی قتل میں ملوث مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے محمد امین ، سطان محمود اور محمد رحیم کی اپیل مسترد کردی،عدالت نے نے محمد اکبر ، محمد اشرف اور رحیم اللہ کی اپیل منظور کرلی، ٹرائل کورٹ نےمحمد امین ، سطان محمود اور محمد رحیم کو سزائے موت سنائی تھی،ٹرائل کورٹ نے رحیم اللہ سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی.

یہ بھی پڑھیں: شہدائے اے پی ایس کی 5ویں برسی ، معصوم بچوں کا قاتل آج بھی سرکاری مہمان

ملزمان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا ہے اور ان کے بیانات کو غور سے نہیں سنا گیا۔ مقبول الرحمان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائردرخواست میں کہا گیا ہےکہ عدالت عالیہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ہمارے مقدمے کو سنے۔علامہ حسن ترابی قتل کیس میں چھ ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی۔

علامہ حسن ترابی خودکُش حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جسٹس آنند رام ہوتوانی کی عدالت میں ہوئی تھی ، جسٹس آنند رام نے ملزمان سلطان محمود ، محمد امین اورمحمد رحمان پر علامہ حسن ترابی کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک،ایک لاکھہ روپے جرمانہ کی سزاجبکہ خودکش حملے میں معاونت کرنے پر تین ملزمان اکبر خان، اشفاق قریشی اور رحیم اللہ کو عمر قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ،

واضح رہے کہ علامہ ترابی کو چودہ جولائی دو ہزارچھ میں سہراب گوٹھ کے نزدیک عباس ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ کے باہرخود کش حملہ کرکے قتل کیا گیا تھا،اس حملے میں اُن کے بھانجے علی عمران ترابی بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button