اہم ترین خبریںدنیا

بھارت میں مسلمانوں کی شہریت کے متنازعہ بل کے خلاف احتجاج میں شدت ، کرفیو اور ہڑتالیں

آسام کے شہر گوہاٹی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جب کہ مختلف شہروں میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔

شیعت نیوز: بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملک بھرکے مختلف شہروں میں متناذعہ شہریت بل کی منظوری کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہےخبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا میں بھی متنازعہ بل منظور کر لیا گیا، جس کے بعد بل کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں احتجاج میں شدت آ گئی ہے، آسام کے شہر گوہاٹی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جب کہ مختلف شہروں میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کی مشکلات میں اضافہ کرنے والی کسی حکومتی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے، علامہ اقبال بہشتی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلکتہ سے آسام جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، تریپورہ میں مظاہرے روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے، علی گڑھ یونیورسٹی میں مسلم دشمن بل کے خلاف ہزاروں طلبہ نے بھوک ہڑتال کر دی ہے، جس پر طلبہ پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی، بنیادی تربیت کا فقدان ہے، علامہ سید ساجد نقوی

دوسری طرف کانگریس کی جانب سے شہریت کا متنازعہ بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریت کے متنازع بل میں مسلمانوں کے علاوہ تمام تارکین وطن کو شہریت کا حق دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

خیال رہے کہ دو دن قبل بھارتی لوک سبھا نے شہریت کا ترمیمی بل منظور کر لیا ہے، جس کے مطابق مسلمانوں کے علاوہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دی جا سکے گی، بل کی حمایت میں 293 جب کہ مخالفت میں 82 ووٹ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ لبنان کی بحرین میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پر مبنی کانفرنس کی مذمت

شہریت کا متنازع بل بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیش کیا تھا، قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی، بل کی منظوری کے بعد آسام میں کئی دہائیوں سے رہایش پذیر لاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button