پاکستان کی اہم خبریں

کشمیر کی آزادی تک کشمیر عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، فخر امام

اقوام عالم کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں

شیعت نیوز :کشمیر کی آزادی امت مسلمہ کا دیرینہ مطالبہ ہے، مظلوم کشمیر ی بھائیوں کو کسی بھی حال میں تنہا نھیں چھوڑیں گے۔اقوام عالم کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اطلاعات کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نھیں کریں گے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔سید فخر امام نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے سید فخر امام کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر اقوام عالم نے بہت مایوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سرمایہ ملت تشیع ، حزب المومنین کشمیر کے کمانڈر شجاع عباس خالق حقیقی سے جاملے

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 ماہ سے زائد کا عرصے سے زیادہ ہو گیا ہے کہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا گیا ہے، معمولات زندگی کو تباہ کر دیا گیا ہے، بچوں کی تعلیم اور مریضوں کے علاج معالجے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نہتے کشمیریوں کو بھارتی رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،علامہ راجہ ناصرعباس

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہی ہے تو دوسری جانب پاکستانی عوام بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو کسی حال میں تنہا نھیں چھوڑیں گے، اور ان کشمیر کی آزادی تک کشمیر عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button