پاکستان

مظفر گڑھ سے کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ جنوبی پنجاب کے غلام رسول شاہ گروپ سے ہے

شیعت نیوز: مظفر گڑھ کے تھانہ سول لائن کی حدود میں حساس اداروں نے کاروائی کر کے کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں کاروائی کر کے کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دو انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم منتقل کر دیا ۔زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کالعدم سپاہ صحابہ کے دو خطرناک دہشتگردوں کی مظفر گڑھ کے تھانہ سول لائن کی حدود میں موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر ایک زیر تعمیر مکان پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشتگردوں نے حساس ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو تکفیری دہشتگردوں اختر عالم اور احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ جنوبی پنجاب کے غلام رسول شاہ گروپ سے ہے،جو کہ حساس اداروں کے اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار تکفیری دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ،دھماکہ خیز مواد اور ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے سخت حفاظتی حصار میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button