پاکستان کی اہم خبریں

راولا کوٹ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے 2 افسران اور خاتون زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا

شیعت نیوز :راولا کوٹ میں بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا،جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا گیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق راولا کوٹ کے رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو افسران اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ اطلاعات (آئی ایس پی آر) کی جانب سے زخمی افسران کے نام اور رینک نہیں بتائے گئے تاہم غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افسران میں پاک فوج کے میجر اور کیپٹن شامل ہیں۔زرائع کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں سہ پہر 3 بجے فائرنگ کا آغاز کیا جس دوران اس نے پاک فوج کی پوسٹوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی مارٹر گولے داغے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، 3 سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید

یاد رہے کہ 20 اکتوبر کو بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور 6 شہری شہید ہوگئے تھے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں 9 کشمیری زخمی بھی ہوئے اور مزید بتایا کہ یہ رواں برس بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔حکام کے مطابق رواں برس ایل او سی پر بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر میں 50 سے زائد افراد شہید اور 240 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button