مشرق وسطی

شام کے فوجی اڈے پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام

شیعت نیوز:جبہت النصرہ کے عناصر نے بھاری فوجی ساز و سامان اور ٹینکوں سے مشرقی ادلب کے مضافات میں شامی فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا تاہم شامی فوج نے دہشتگردوں کی جارحیت کو ناکام بنا دیا اور ان کے دو ٹینکوں اور ایک فوجی گاڑی کو تباہ کردیا۔شامی فوج نے جنوب مشرقی ادلب میں گذشتہ دنوں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے ام الخلاخیل الزرزور کالونیوں اور المشیرفہ دیہات کو آزاد کرا لیا۔صوبہ ادلب ، شام میں دہشتگردوں کا آخری اڈہ ہے۔شام نے ادلب کی آزادی پر بارہا تاکید کی ہے اور اس علاقے میں تعینات دہشتگردوں اور بیرونی فوجیوں کو ادلب سے باہر نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button