اہم ترین خبریںپاکستان

آل پاکستان تحفظ ناموس امام مہدی علیہ السلام کنونشن آج ملتان میں منعقد ہوگا

ہم سمجھتے ہیں اسلام آباد میں نام نہاد آزادی مارچ کے دوران توہین امام مہدی علیہ السلام کی ویڈیو کا وائرل ہونا پاکستان میں ایک منظم سازش کے تحت بدامنی کی طرف دھکیلنے کا منصوبہ تھا

شیعت نیوز: سندھ کے شہر دادو میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آل رسول اور اہل بیت علیہم السلام کے سنی شیعہ چاھنے والوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ھے پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں لیکن سندھ حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آ رھے۔ جسے دیکھتے ھوئے پاکستان بھر کے علماء خطباء واعظین ذاکرین نے آل پاکستان تحفظ ناموس امام مہدی علیہ السلام کنونشن کا اعلان کیا کنوینشن کل امام بارگاہ ابوالفضل العباس علیہ السلام چوک کمہاراں والہ ملتان میں ھوگا جس میں پاکستان کے طول و عرض سے علماء خطباء واعظین ذاکرین اور مومنین شریک ھوں گے کنونشن میں پاکستان کی تمام مذھبی جماعتیں تنظیمیں اور درگاھوں کے گدی نشین اور تماماتمی تنظیموں کے سربراھان بھی مدعو ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تحفظ ناموس امام مہدی علیہ السلام کنوینشن کے کنوینر علامہ غلام مصطفی انصاری۔ میزبان مخدوم سید اسد عباس بخاری۔ علامہ ناصر سبطین ہاشمی۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی۔ سید آل رضا کاظمی اور دیگر نے ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

رھنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تحفظ ناموس امام مہدی علیہ السلام کنوینشن کا مقصد عالم اسلام کو رسول و آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام ومرتبہ سے آگاہ کرنا ھے کیونکہ توھین اہلبیت علیہم السلام قرآن و احادیث کی رو سے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ھے۔ جو شخص اہل بیت علیہم السلام کے کسی بھی فرد کی توھین کرتا ھے تو وہ فرمان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توھین کرتا ھے۔ بدقسمتی کے ساتھ حکومت پاکستان کے قوانین میں کوئی شق ایسی موجود نہیں ھے جس میں گستاخی اہل بیت علیہم السلام کو گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تصور کیا جائے اور توھین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق سزا دی جائے جس کی وجہ سے پاکستان میں مسلسل توہین اہلبیت علیہم السلام کا سلسلہ جاری ھے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ سیستانی کا کونسا ایسا پیغام تھا کہ جس کو سننے کے بعد عراقی وزیر اعظم نے فورا اپنا استعفی پیش کر دیا

پاکستان کے تمام مسالک عقیدہ مہدویت علیہ السلام کے ناصرف قائل ھیں بلکہ فرامین رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رو سے امام مہدی علیہ السلام نفس رسول ص ہیں آپ کا نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہے اور آپ کی کنیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کنیت ہے اور جس نے آپ کی توہین کی اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کی ہم پاکستان کے پرامن شہری ہیں اور اس کے استحکام و امن کے داعی ہیں اور رہیں گے۔ لیکن مملکت خداداد پاکستان میں خانوادہ رسالت علیہم السلام کے کسی بھی فرد کی توہین ناقابل برداشت ہےمقدمہ کے مدعی آغا رحیم جعفری صاحب کی علماء خطباء واعظین وذاکرین اور مومنین بھرپور حمایت حاصل ھے مجرم سے کسی قسم کی رعایت کو قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ پورے پاکستان میں انتہائی سخت اور پر امن رد عمل ظاھر ھو گا ۔

ہم سمجھتے ہیں اسلام آباد میں نام نہاد آزادی مارچ کے دوران توہین امام مہدی علیہ السلام کی ویڈیو کا وائرل ہونا پاکستان میں ایک منظم سازش کے تحت بدامنی کی طرف دھکیلنے کا منصوبہ تھا جسے پاکستان کے تشیع نے نہایت دوراندیشی سے محسوس کیا اور الحمداللہ ملک کے پاکستان کسی بڑے انتشار سے بچ گیا ھم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ اگر اس طرح کے واقعات اور گستاخیوں کا بروقت سدباب نہ کیا گیا تو خدانخواستہ یہ ملک کے امن کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس وقت تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و اہل بیت علیہم السلام کے دل شکستہ اور زخمی ہیں حکومت اس حوالے سے فوری اپنا کردار ادا کرے اور اس گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچائے یہ ملک ہمارا ہے اور اس کی حفاظت اور امن کا قیام ہماری شرعی ذمہ داری ہے اور الحمداللہ ہم اسے نبھاتے رہے ہیں اور نبھاتے رہیں گے۔ حکومت بھی اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرے اور اس حوالے سے فوری اقدامات کرے۔

نوٹ ناروے میں ھونی والی قرآن پاک کی توھین کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ھیں اور حکومت پاکستان سے مزید موثر اقدامات کا تقاضا کرتے ھیں پریس کانفرنس میں کشمیر میں اور فلسطین میں ھونے والے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ھیں پریس کانفرنس کے آخر میں رہنماؤں میں تمام صحافیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button