اہم ترین خبریںیمن

یمنی فورسز نے سعودی عرب کا ہیلی کاپٹر مار گرایا، دو پائلٹ ہلاک

شیعت نیوز : یمنی فورسز اورقبائل نے عسیر کے علاقہ میں سعودی عرب کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

العہد نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے عسیر کے علاقے میں سعودی فضائیہ کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی زیر قبضہ یمنی علاقوں میں داعش کے تربیتی مراکز کے قیام کا انکشاف

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کے سرحدی علاقے میں ایک سعودی اپاچی کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ گرکر تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنیوں نے سعودی عرب پر189 ڈرون اور 286 میزائل حملے کئے، شاہ سلمان کا اعتراف

دوسری طرف سعودی حکام نے پائلٹ اور جنگی ہیلی کاپٹر کے مارگرانے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button