اہم ترین خبریںپاکستان

امامیہ آرگنائزیشن کی جانب سے آئی ایس اوکے نومنتخب مرکزی صدر کے اعزازمیں عشائیہ

سجاد نقوی نے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او سے ہمارا قلبی لگائو ہے کیونکہ یہ مدر آرگنائزیشن ہے

شیعت نیوز: امامیہ آرگنائزیشن پاکستان (آئی او) کی جانب سے سابقہ روایات کو برقرار رکھتےہوئے امامیہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلاموفابیا کا شکارمغرب اپنےمذہبی جنونیوں کی تربیت کاانتظام کرے،علامہ رضی جعفرنقوی

عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب مرکزی صدر عارف حسین کا کہنا تھا ملت تشیع پاکستان کے ملی اداروں میں مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک پر امریکہ کا بیان پاکستان کے اندرونی معامالات میں مداخلت ہے ،علامہ ساجدنقوی

اس موقع پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین سجاد نقوی نے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او سے ہمارا قلبی لگائو ہے کیونکہ یہ مدر آرگنائزیشن ہے اور ملی خدمات میں ہر اول دستہ کے طور پر نظر آتی ہے، آئی ایس او سے ہمارا رشتہ برادرانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرذقِ ہند، اُستاد الشعراء بزرگ شاعرِ اہل بیتؑ سید قائم مہدی نقوی المتخلص ساحر لکھنویؔ انتقال کرگئے

انہوں نے تاکید کی کہ ملی اداروں میں باہمی محبت وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر امامیہ چیف سکاوٹ سابقہ مرکزی کابینہ کے علاوہ امامیہ آرگنائزیشن کے کارکنان اور سینئیر رہنما لعل مہدی خان، حسنین جعفر زیدی، اقبال زیدی، انجم ترمذی، نثار ترمذی، سابق مرکزی صدور علی مہدی، اطہر عمران طاہر، قاسم شمسی بھی موجود تھے۔ سابقہ ڈویژنل صدر لاہور شکیل اصغر، سابقہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جلال حیدر، نسیم کربلائی، زین زیدی نے بھی شرکت کی۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں:آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر عارف حسین الجانی کون ہیں؟؟مختصرتعارف

یہ خبر لازمی پڑھیں: عارف حسین الجانی آئی ایس اوپاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب، شیعت نیوز کی جانب سے مبارکباد

یہ خبر لازمی پڑھیں: آئی ایس او کا مرکزی کنونشن ،تمام شیعہ تنظیمات کا قائدین کے درمیان باہمی ملاقاتوں پر زور

متعلقہ مضامین

Back to top button