پاکستان

شیعہ علماءکونسل پشاور کے زیر اہتمام جشن میلاد الصادقینؑ کا شاندار انعقاد

محفل کا اختتام ذکرِ و سلام کے ساتھ تمام حاضرین نے کیا زیارت نامہ کے فرائض خطیبِ اہلبیت ؑکربلائی جوہر عباس میر صاحب نے انجام دئے۔

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور کے زیر اہتمام ہفتۂ وحدت کے سلسلے میں امامیہ مسجد گنج میں حسبِ سابق سالانہ مرکزی محفلِ میلاد بعنوان "جشنِ صادقین” کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت شیعہ علماءکونسل ضلع پشاور کے صدر و خطیب محمد و آلِ محمد آخونزادہ مجاہد علی اکبر روضہ خوان نے کی ۔

جبکہ اسٹیج پر مہمانانِ گرامی میں خطیب مرکزی شیعہ جامع مسجد حُجتہ الاسلام والمُسلمین علامہ ارشاد حسین خلیلی صاحب، زاکرِ اہلبیت۴ ذوالفقار حسین حیدری صاحب ، سید اظہر علی شاہ کاظمی، سید ابرار حسین شاہ جعفری، سید طاہر عباس بخاری اور کربلائی امجد علی میر تشریف فرما تھے۔

جبکہ اس پُروقار محفل میں نظامت کے فرائض شیعہ علماءکونسل  پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و شاعرِ اہلبیت۴ آخونزادہ زاہد علی عسکر نے بہ طریقِ احسن انجام دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے سپہ سالارجنرل باجوہ کی ایرانی صدر حسن روحانی سے تہران میں اہم ملاقات

عیدِ میلاد النبی صل اللہُ علیہ وآلہٖ وسلم اور حضرت امام جعفرِ صادق علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے مُبارک موقع پر منعقدہ اتحادِ بین المُسلمین کے اس پُر وقار اور فقید المثال اجتماع میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شرکاء اور نعت خوانوں نے بھر پور شرکت کی۔

نعت و منقبت کے ذریعہ جن ثناء خوانانِ چمنستانِ رسولِ عالمین نے ہدیۂ عقیدت پیش کیا اُن میں پشاور کے نامور نعت خوان جناب امانت علی چشتی، کربلائی امجد علی میر، زاہد علی آخونزادہ، سید گل بادشاہ کربلائی، حاجی عابد علی کر بلائی، سید مسرت شاہ، حاجی ساجد علی کربلائی، سید حسن رضوی، ملک عامر علی کربلائی، سید حیدر عباس بخاری، علی عباس میر، سردار ارتضیٰ حیدر زاہد، مجاہد حسین اور سید شایان علی رضوی شامل تھے۔

محفل کا اختتام ذکرِ و سلام کے ساتھ تمام حاضرین نے کیا زیارت نامہ کے فرائض خطیبِ اہلبیت ؑکربلائی جوہر عباس میر صاحب نے انجام دئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button