اہم ترین خبریںپاکستان

وارثان شہداء کے وکیل کی سیکورٹی کلوزکرنا باعث تشویش ہے،فوری بحال کی جائے، علامہ مقصودڈومکی

شکارپور کے شہداء کی 5 ویں برسی کے موقع پر شکارپور میں عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس و ریلی منعقد ہوگی

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا  کہ شکارپور کو آج دھشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے اور محرم اور ایام عزا میں حکومت نے شکارپور کو انتہائی حساس اضلاع میں شامل کیا مگر اس کے باوجود شکارپور کی مساجد اور امام بارگاہوں سے سیکورٹی کلوز کی جا رہی ہے اور 72 شہداء اور مختلف سانحات کے کیسز لڑنے والے وکیل مظہر حسین کی سیکورٹی کلوز کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ایس پی سجاول امیر سعود اور کالعدم سپاہ صحابہ کی سازش ناکام

شکارپور کے شہداء کی 5 ویں برسی کے موقع پر شکارپور میں عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس و ریلی منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام اکابرین ملت اور وارثان شہداء شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت یہود و نصاریٰ کا اولین ہدف امت مسلمہ کی تباہی و تنزلی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ہوم سیکریٹری سندہ سے رابطہ کرکے انہیں شکارپور کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔انہوں نےکہا کہ شکارپور میں دھشت گردی کے متعدد سانحات میں وارثان شہداء کے وکیل کی سیکورٹی کلوز کرنے پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور میں ہمارے وکیل کو فی الفور تحفظ دیا جائے۔

 

مماثل خبریں

لنک پر لازمی کلک کریں: اہل بیت اطہار ؑ سے متمسک ہوئے بغیر نجات ممکن نہیں، علامہ سید تقی شاہ نقوی

لنک پر لازمی کلک کریں: حضرت سید الانبیاء ص کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہے، علامہ مقصودڈومکی

لنک پر لازمی کلک کریں: جنوبی پنجاب میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شیعہ سنی اتحاد کی عظیم الشان مثال قائم

لنک پر لازمی کلک کریں: علامہ باقر عباس زیدی کا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں کا دورہ

متعلقہ مضامین

Back to top button