اہم ترین خبریںپاکستان

جی بی حکومت بڑی کرپشن کر رہی ہے ،تمام ادارے کرپشن کا گڑھ بن گئے، آغا علی رضو ی

1414 اساتذہ کے معاملے کو نمٹانے کیلئے کمیٹی بنانا متاثرہ اساتذہ کو بے وقوف بنانے کی سازش ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل و معروف مجاہد عالم دین آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیپ اساتذہ کے معاملے کو مذید پیچیدہ بنا رہی ہے، 1464 میں سے صرف 750 اساتذہ کو مستقل کر کے باقی اساتذہ کو ریگولر نہ کرنا سنگین مذاق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے سے پاکستان کا موقف کمزور نہیں مضبوط ہو گا، علامہ ساجدنقوی

انہوں نے کہاکہ تمام اساتذہ کو ایک ساتھ مستقل کیا جائے، ہم خراج تحسین پیش کریں گے، 1414 اساتذہ کے معاملے کو نمٹانے کیلئے کمیٹی بنانا متاثرہ اساتذہ کو بے وقوف بنانے کی سازش ہے، ہم اس سازش کے پس پردہ محرکات کو بے نقاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم نومبر،جشن آزادی گلگت بلتستان پر علامہ راجہ ناصرعباس کا شہدائے آزادی کو خراج تحسین

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیپ اساتذہ کافی عرصے سے خدمات انجام دے رہے ہیں، کئی اساتذہ ایسے ہیں جو مستقل ہونے کی آرزو پوری ہوئے بغیر رحلت کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین بے آئین گلگت بلتستان سے وزیر اعظم عمران خان کے نام کھلا خط

ایم ڈبلیوایم جی بی کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا کہ کہا کہ ہم عوامی حقوق کیلئے ہر محاذ پر کھڑے ہونگے، کبھی صوبائی حکومت کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، سکردو کو منظم سازش کے تحت مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا، حکومت یکطرفہ پالیسی بنا کر عوام میں نفرت کا بیج بو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوجانےکے بعد وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں بھی سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کرے ،قاسم شمسی

آغا علی رضوی نے کہا کہ صوبائی حکومت بڑی کرپشن کر رہی ہے ،تمام ادارے کرپشن کا گڑھ بن گئے، ٹھیکوں کی بڑے پیمانے پر بندر بانٹ ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button