پاکستان

آئی ایس او ملتان ڈویژن کی جانب سے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر استقبالیہ کیمپ

ڈویژنل صدر عاطف حسین سمیت ڈویژنل کابینہ کے اراکین نے استقبالیہ کیمپ پر شرکت کی

شیعت نیوز :آئی ایس او ملتان ڈویژن کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے،جبکہ جلوس کے شرکاء کے لئے سبیل کا بھی اہتمام کیاگیا۔ڈویژنل صدر عاطف حسین سمیت ڈویژنل کابینہ کے اراکین نے استقبالیہ کیمپ پر شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر آئی ایس او ملتان ڈویژن کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ اس موقع پر نشتر میڈیکل کالج، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء نکی کثیر تعداد استقبالیہ کیمپس پر موجود تھی۔آئی ایس او کے رہنماؤں نے جلوس عید میلاد النبیؐ کے میں شریک علمائے اہلسنت و دیگر شرکائے جلوس کا استقبالیہ کیمپ آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیااور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔آئی ایس او کے ڈویژنل صدر عاطف حسین نے کیمپ پر موجود کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول عظمتوں اور فضیلتوں والا مہینہ ہے، جس میں سرور کائناتؐ کی اس دنیا میں جلوہ گری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گستاخ ناموس رسالت کا مسئلہ اور گستاخ امام مہدی کی ایک ہی سزا ہے، آئی ایس او ملتان

عاطف حسین کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی۔ عاطف حسین کا کہنا تھا کہ اللہ کے حبیبؐ محسن انسانیت ہیں اور اپنے محسن کی یاد منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button