اہم ترین خبریںیمن

فلسطین میں کہیں بھی اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ انصاراللہ

شیعت نیوز : یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں موجود اسرائیلی غاصب فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمن میں اسلامی مزاحتمی تحریک کے رہنما کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے یمن پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو ہم مقبوضہ فلسطین میں موجود اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کے ساتھ مڈ بھیڑ میں 7سعودی فوجی واصل جہنم

اسلامی مزاحتمی تحریک کے رہنما محمد البخیتی نے المیادین ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ یمن اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

البختی کا کہنا ہےتھا جب ہم سعودی عرب کو نشانہ بناسکتےہیں تو اسرائیل کو نشانہ بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔

انہوں نے سعودی حکام سے کہا یمن پر حملہ سعودی عرب کے فائدے میں نہیں بلکہ یمن کے خلاف جنگ میں اسرائیل اور امریکہ فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے یمن کے خلاف جارحیت کرنے کی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا سعودی عرب کی حمایت میں یمن کے خلاف کسی بھی کارروائی کا پریشان کن جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button