اہم ترین خبریںپاکستان

2سال سےجبری گمشدہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید رحمٰن شاہ بازیاب

بازیابی کے بعد اپنے آبائی علاقے ببرلو پہنچنے پر اہل خانہ اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا

شیعت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جدوجہد کی بدولت سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان رحمٰن شاہ 2سال کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ۔آج صبح باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے، اہل خانہ واہل علاقہ میں خوشی کی لہراور والہانہ استقبال۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کیس میں بھارتی حکومت اور عدالت نے شب خون مارا ہے، سبطین سبزواری

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور ببرلو خیر پور کے رہائشی سید رحمٰن شاہ 2سال سے زائد عرصہ کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے زوال کی وجہ بحیثیتِ اُمت سیرت النبیؐ سے دوری ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

بازیابی کے بعد اپنے آبائی علاقے ببرلو پہنچنے پر اہل خانہ اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے ، رحمٰن شاہ نے اپنے شہید بھائی کی قبر کی حاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے تحت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں یوم حسین ؑ ، شیعہ سنی علمائے کرام کا خطاب

واضح رہے کہ رحمٰن شاہ کو تقریباًسوا دو سال قبل ریاستی اداروں کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ ان کے اور دیگر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ ، علمائے کرام، شیعہ تنظیمات خصوصاً جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جدوجہد کی بدولت آج ان کی رہائی ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان مظفر گڑھ کاگستاخی امام مہدی ؑ کے مرتکب ملعون عبد الستار جمالی کی پھانسی کا مطالبہ

رحمٰن شاہ سے قبل گذشتہ دو ہفتوں میں 6شیعہ مسنگ پرسنز پہلے ہی بازیاب ہوچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اب بھی 5درجن سے زائد شیعہ جوان جبری گمشدگی کا شکار ہیں ۔ ان جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کئی کئی سالوں سے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button