اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد اپنی طویل جہل ونادانی کاازالہ کرتے ہوئے جی بی کو آئینی صوبہ قرار دے ، اسلامی تحریک پاکستان

اجلاس میں وفاق و ریاست پر ذور دیا گیا کہ کہ جی بی کی مضبوطی پاکستان کا استحکام ہے اور ازلی دشمن بھارت کے لئے کرارا جواب بھی۔

شیعت نیوز: اسلام آباد کے پاس کوئی جواب نہیں سوائے اس کے کہ اپنی طویل جہل و نادانی  کا اعتراف کرے اور اسکا ازالہ  کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو ملک کا دستوری اور آئینی صوبہ قرار دے۔ اجلاس میں وفاق و ریاست پر ذور دیا گیا کہ کہ جی بی کی مضبوطی پاکستان کا استحکام ہے اور ازلی دشمن بھارت کے لئے کرارا جواب بھی۔

اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کا اہم ترین اجلاس حجۃ الاسلام علامہ شیخ محمد رضا بہشتی کی زیر صدارت علاقائی دفتر سکردو منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن کونسل آغا سید محمد عباس رضوی اور بلتستان کے تمام اضلاع کے صدور اور عہدیداروں کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں انڈیا کی ہرزہ سرائی اور شرارت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اپنے حکمرانوں کی بےحسی و بے غیرتی پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرزند رسولؐ امام مہدیؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف اہلیان گلگت بھی سراپااحتجاج

اجلاس سے خطاب میں رہنماوں نے کہا بہتر سال بیت گئے آج تک ہمیں الحاق کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ آج سپریم کورٹ میں ہمیں اپنی شناخت کروانا پڑ رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے بارے میں دشمن جو کچھ کرتا ہے یا کہتا ہے وہ ہے ہی شرمناک، لیکن اس سے زیادہ بے شرمی اپنے ملکی حکمرانوں کا رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی اور اسلامی تعلیمات کی رو سے مجبور ضرور ہیں کہ ایسا قدم نہ اٹھائیں جسے اسلام دشمن عناصر کو انگلی اٹھانے کا موقع ملے اور اسلامی عزت و آبرو بازیچہ اطفال بن جائے، لیکن حکومت و ریاست جان لیں کہ جی بی کے غیور عوام بےبس نہیں ہیں اور ہمیں نظر انداز کر کے سی پیک کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ کشمیری مظلوم ہیں، ہم ہر مظلوم کا ساتھ دینے والے ہیں، لیکن جو ہمارے ساتھ اسلام آباد زیادتی کر رہا ہے تخت و تاج کے مالک کیا جواب دیں گے۔اسلام آباد کے پاس کوئی جواب نہیں سوائے اس کے کہ اپنی طویل جہل و نادانی  کا اعتراف کرے اور اسکا ازالہ  کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو ملک کا دستوری اور آئینی صوبہ قرار دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button