پاکستان

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام فہم قرآن ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق رہنماؤں اور سینئرز نے خصوصی شرکت کی

شیعت نیوز :اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ میں محفل قرأت ، فقہی احکام، تجوید، اجتماعی مباحثہ، اسٹیڈی سرکل کی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق رہنماؤں اور سینئرز نے خصوصی شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام 3 روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان فہم قرآن مرکزی صدر او محسن علی اصغری کی زیر صدارت جامع مسجد علیؑ بھٹائی نگر حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں مختلف یونٹس، اضلاع اور ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں انجنئیر سید حسین موسوی، مولانا غلام عباس حسنین، حبیب اللہ حسینی، سید پسند علی رضوی، پرویز علی لاڑک، غضنفر علی رضوی نے مختلف موضوعات پر دروس دیئے، ورکشاپ میں محفل قرأت قرآن، فقہی احکام، تجوید، اجتماعی مباحثہ، اسٹیڈی سرکل کی نشست بھی کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 49واں مرکزی کنونشن بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا

ورکشاپ میں سابقین اور سینئرز کے ساتھ خصوصی نشست کی گئی، جس میں سابق مرکزی چیف اسکاؤٹ ایاز علی منتظری، حیدرآباد ڈویژن کے سینئر رہنماء شکیل حسینی چانڈیو، شہزاد رضا، مظفر علی ببڑو، مستجاب علی مصطفیٰ نے شرکت کی اور اپنے دورِ قیادت کے تنظیمی تجربات شرکاء سے شیئر کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button