پاکستان

سعودی آقاؤں کو ذلت سے بچانے کیلئے مذاکرات کی بات کی جا رہی ہے، علامہ عابد الحسینی

اگر آل سعود میں مزاکرات کی جرات ہوتی تو وہ اپنا مثبت رویہ ظاہر کرتے

شیعت نیوز :سعودی آقاؤں کی یمن جنگ میں بدترین شکست کو دنیا سے چھپانے اور ان کو انصار اللہ کے ہاتھوں مزید ذلت سے بچانے کے لئے سعودیہ ایران مزاکرات کی باتین کی جا رہی ہیں۔اگر آل سعود میں مزاکرات کی جرات ہوتی تو وہ اپنا مثبت رویہ ظاہر کرتے۔

اطلاعات کے مطابق تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد حسین الحسینی کا کہنا ہے کہ سعودیہ ایران مزاکرات دراصل سعودی آقاؤں کو یمن جنگ میں بدترین شکست کی ذلت سے بچانے کا بہانہ ہیں۔وزیراعظم پاکستان ان مزاکرات کے حوالے سے خود اپنے کردار کو واضع نھیں کر سکے ہیں اور شاید ان کو بھی نھیں پتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور کیا کرنا چاہتے ہیں۔ظاہراً عمران خان صاحب امریکہ کی ایک ان دیکھی سازش کا شکار ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :داعش کو پاک افغان بارڈر پر پہنچا دیا گیا ہے، امریکہ اور سعودی عرب پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، علامہ عابد الحسینی

علامہ عابد الحسینی کا کہنا تھا کہ اگر مزاکرات کی یہ پیشکش خلوص نیت پر مبنی ہو تو اچھی بات ہے، لیکن پس پرہ حقائق یہ ہی نظر آتے ہیں کہ سعودی قیادت یمن کی جنگ سے باعزت طریقے سے نکلنے کیلئے ایران کیساتھ بیٹھنا چاہتی ہے۔ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی شکست کھا رہے ہیں، ان کو معلوم ہوگیا ہے کہ حوثیوں کو اتنی آسانی سے شکست نہیں دی جاسکتی۔ سعودی تو وہی کریں گے جو امریکہ انہیں کہے گا۔علامہ عابد حسین الحسینی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب تو یہ جنگ ہار چکا ہے، حوثیوں نے یہ جنگ جیت لی ہے، سعودی عرب اس جنگ سے اب عزت کا راستہ تلاش کرنا چاہ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button