دنیا

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد کا فلسطین میں باضابطہ سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

شیعت نیوز: ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد نے کہا ہے کہ ملائیشیا فلسطین میں ایک منظور شدہ سفارت خانہ کھولے گا تاکہ اس سے فلسطینیوں کو آسانی سے امداد فراہم کی جا سکے۔

مہاتیر نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اٹھارہویں غیر وابستہ تحریک سربراہ کانفرنس کے موقع پر 120 ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ یہ سفارت خانہ اردن میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی عوام دشمن کو اپنے اہداف کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے: اسماعیل ہنیہ

اُنہوں نے نشاندہی کی کہ منظور شدہ سفارت خانے کے افتتاح سے ملائیشیا کو فلسطینیوں کو زیادہ آسانی سے مدد فراہم ہوسکے گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ’’اسرائیل‘‘ کوئی راستہ تلاش کرے گا کہ فلسطین تک یہ امداد نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بھی یہ باور کرنا چاہتا ہوں کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے منتظر ہیں۔

فلسطین اب بھی ایک ظالمانہ حکومت کے زیر قبضہ زندگی بس کرنے پرمجبور ہیں۔ قابض اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی بستیوں کو پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حالانکہ حقیقی معنوں میں یہ صرف فلسطینیوں کی سرزمین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے مسلسل فلسطینیوں کے گلا گھونٹنے کے باوجود عالمی برادری کچھ نہیں کر پا رہی ہے۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ طاقتور ممالک کے ذریعہ قائم ہونے والی ایک عالمی تنظیم اقوام متحدہ مظلوم لوگوں اس عالمی ادارہ کے فیصلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کے لئے کچھ بھی نہیں کرتی ہے۔

مہاتیر نے غیرجانبدارانہ تحریک کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کریں اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان مسترد کردیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button