اہم ترین خبریںپاکستان

ایک طرف لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی اور دوسری جانب ڈی آئی خان سےایک اورجوان اغوا

تفصیلات کے مطابق مملکت خدادادپاکستان میں شیعہ مکتب فکر کے ساتھ ریاستی اداروں کی ناانصافیوں کا سلسلہ تھمنے کانام ہی نہیں لے رہا

شیعت نیوز : لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے ساتھ ساتھ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی تاحال جاری ۔ ڈیرہ اسماعیل خان  سے گلگت بلتستان کا رہائشی عزادارصفدرحسین سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء۔

یہ بھی پڑھیں: 10روز گذرجانے کے باوجودسکردوکے لاپتہ دو شیعہ جوانوں کا کوئی سراغ نا مل سکا

تفصیلات کے مطابق مملکت خدادادپاکستان میں شیعہ مکتب فکر کے ساتھ ریاستی اداروں کی ناانصافیوں کا سلسلہ تھمنے کانام ہی نہیں لے رہا۔ایک جانب کئی کئی سال سے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کو مسلسل احتجاج کے بعد رہا کیا جارہاہے تو دوسری جانب دیگر شیعہ جوانوں کو اغواءکرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: خانوادہ اسیران ملت کی جدوجہد کا ثمر ، مزید دو شیعہ جبری گمشدہ جوان بازیاب

ذرائع کے مطابق گذشتہ روزکوٹلی امام حسینؑ مدرسہ جامع النجف ڈیرہ اسماعیل خان کے گیٹ سےصفدرحسین کو دن دہاڑے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اغواءکرکے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ارباب اقتدار شیعہ مسنگ پرسنز کے معصوم بچوں اور بوڑھی ماؤں کے درد کو محسوس کریں،علامہ مقصودڈومکی

لاپتہ کیئے گئے شیعہ جوان کا تعلق گلگت سے بتایا جارہاہے۔ صفدر حسین ڈیرہ اسماعیل خان عدالتی پیشی پر آئے ہوئے تھے اور وہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماعلامہ رمضان توقیر کے مہمان تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں درجنوں شیعہ جوان گزشتہ کئی کئی سالوں سے جبری گمشدگی کا شکارہیں جن کے اہل وعیال بوڑھے والدین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کیلئے پریس کلب لاہور تا گورنر ہاؤس احتجاجی ریلی

ان بے کس ولاچار خانوادہ اسیران نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکٹاکر دیکھ لیا لیکن ناامیدی کے سواکچھ ہاتھ نا آیا۔ متعدد شیعہ جوانوں کے بوڑھے والدین اپنے جوان بیٹوں کی راہ تکتے تکتے اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور متعدد ایسے جوان بھی لاپتہ ہیں جن کی گمشدگی کے بعد خدا نے انہیں اولاد کی نعمت سے نوازا لیکن آج تک اپنے بچوں کی ایک جھلک بھی نا دیکھ پائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button