پاکستان کی اہم خبریں

ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ

کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کیجانب سے ایلیٹ فورس کو آئی ای ڈی بم کا نشانہ بنایا گیا

شیعت نیوز :ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے آئی ای ڈی بم سے نشانہ بنایا گیا۔حملے میں ایلیٹ فورس کاایک اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی ایلیٹ اہلکار کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں کی جانب سےڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے بھٹہ محمد اکرم میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو جس وقت آئی ای ڈی بم سے نشانہ بنایا گیا، اس وقت ایلیٹ فورس کے جوان معمول کے گشت پر تھے۔۔حملے میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان ظارق شدید زخمی ہوا جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ زخمی اہلکار کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تکفیری دہشتگرد بھائیوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ایلیٹ فورس کے مطابق چند دنوں سے ڈیرہ اسمٰعیل خان شہر اور اس نواح میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کےدہشتگردوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔چند دن قبل بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے ہی دو تکفیری دہشتگرد بھائیوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ایک جوان حوالدار نور ولی شاہ موقع پر ہی شہید جبکہ کانسٹیبل جہانگیر زخمی ہوگیاتھا،جبکہ دونوں تکفیری دہشتگرد بھائی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button