اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت اور پاک فوج شلوزان شاملات کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کرے، علامہ فدا مظاہری

علامہ فدا حسین مظاہری نے کہا شلوزان شاملات میں شلوزان کے غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کا بھی حق ہے

شیعت نیوز: ضلع کرم کے ممتاز روحانی پیشوا اورامام جمعہ مرکزی جامع مسجد پاراچنارعلامہ فدا حسین مظاہری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شلوزان شاملات کی تقسیم میں دلچسپی لیتے ہوئے شلوزان کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:پاراچنار پرلشکر کشیاں ہوئی ہیں،حکومت اور فوج قبائل کے احساسات اور حساسیت کو پیش نظر رکھیں،علامہ فدامظاہری

نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فدا حسین مظاہری نے کہا شلوزان شاملات میں شلوزان کے غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کا بھی حق ہے۔ اتنے بڑے شاملاتی رقبے پر گنتی کے چند افراد نے کئی دہائیوں سے قبضہ جما رکھا ہے۔جبکہ لوگ اس سلسلے میں بارہا احتجاج کر رہے ہیں کہ ان کو انکا حق دلایا جائے، مگر حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: کرم ایجنسی پارا چنار میں پاک فوج کی سربراہی میں شیعہ و سنی عمائدین کا گرینڈ جرگہ

انہوں نے کہا کہ حکومت قابضین کی حمایت کرنے کی بجائے ان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دے۔انہوں نے سول انتظامیہ اور پاک فوج کے اعلٰی حکام سے قبائل کے اس مسئلہ کے حل میں دلچسپی لینے کا مطالبہ کیا اور کہا وہ شلوزان کے شاملاتی رقبے کے قابضین کو فوری طور پر گرفتار کر کے شلوزان شاملات کی تقسیم پر دوبارہ کام شروع کیا جائے۔ اس سلسلے میں ضلع کرم کے عوام اور قومی انجمن ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے قابضین سے بھی کہا کہ وہ شاملات کی تقسیم میں مزید روڑے نہ اٹکائیں اور غریبوں کو ان حق دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button