اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ شب عاشور جیکب آباد کا کیس ری اوپن کیا جائے، عظمت شہداء کانفرنس

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت وارثان شہداء شکارپور و جیکب آباد سے کئے گئے وعدوں اور معاہدے پر عملدرآمد کرے

شیعت نیوز: سانحہ شب عاشور جیکب آباد کا کیس ری اوپن کیا جائے۔ جیکب آباد مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور وارثان شہداء کمیٹی کے زیراہتمام شہداء سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی چوتھی برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس ۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، اھل سنت کے ممتاز عالم دین مولانا غلام رسول سومرو ،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر نسیم عباس منتظری، شیعہ علماء کونسل لاڑکانہ کے ضلعی صدر مولانا محسن علی مفکری، آئی ایس او کے مرکزی رہنما برادر فہیم عباس، جیکب آباد سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو، صوبائی رابطہ سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم برادر فدا عباس، عوامی پارٹی کے چیئرمین دلمراد لاشاری، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما حاجی مولانا سیف علی ڈومکی، مولانا حسن رضا غدیری، مولانا منور علی سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فکرشہداء کو زندہ رکھنا عبادت ہے، شہدائے جیکب آباد کی برسی کا اجتماع 25 اکتوبرکو منعقد ہوگا،علامہ مقصودڈومکی

اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت وارثان شہداء شکارپور و جیکب آباد سے کئے گئے وعدوں اور معاہدے پر عملدرآمد کرے۔سندھ کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ حکمران طبقہ عوامی مسائل سے بے نیاز ہوکر مال بنانے میں مصروف ہے حکمرانوں کی کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور جماعت اسلامی کا جیکب آباد میں مشترکہ احتجاج

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا سانحہ شب عاشور جیکب آباد کا کیس ری اوپن کیا جائے اور دھشت گردوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ مقام تعجب ہے کہ ڈی آئی جی پریس کانفرنس کرکے دھشت گردوں کے نام اور ثبوت پیش کرتا ہے جبکہ اس کے ماتحت پولیس ایس ایچ او پی ڈی ایس پی دھشت گردوں کے سہولت کار بن جاتے ہیں۔ چیف جسٹس عدالتوں سے دھشت گردوں کے با عزت بری ہونے کا نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button