اہم ترین خبریںایران

اربعین کا کئی ملین پیدل مارچ دنیا کے لئے بے مثال اور حیرت انگیز واقعہ ہے۔

شیعت نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران کے عارضی امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں ميں عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک کئ ملین زائرین پر مشتمل پیدل مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین کا کئی ملین پیدل مارچ دنیا کے لئے بے مثال اور حیرت انگیز واقعہ ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اس ہفتے نمازجمعہ کے خطبوں میں اربعین ملین مارچ کو دشمنوں کے مقابلے میں دنیا بھرکے حریت پسندوں کی ایک مضبوط صف بندی قراردیا اور کہا کہ اربعین ملین مارچ دشمنوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین مارچ کے قافلے کربلائے معلیٰ کی جانب رواں دواں

تہران کے خطیب جمعہ نے اربعین حسینی کو شاندارطریقے سے منعقد کرنے میں عراقی عوام اور حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب لبیک یاحسین کی صداؤں کے ساتھ تین کروڑ زائرین ملین مارچ میں شرکت کرتے ہیں تو یہ نعرہ سامراجی طاقتوں کو لرزہ براندام کردیتا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اربعین حسینی عالمی سامراج کی تیزی کے ساتھ نابودی کو مہمیز دینے والا ایک غیر ممعولی اجتماع ہے ۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اربعین حسینی کی منطق ، اسلام کو فتح و نصرت سے ہکمنار کرے گی کہا کہ اربعین کی منطق اور نظریہ استقامت، امید ، ثبات قدم ، ہمہ جانبہ فتح و کامرانی ، دشمن کے مقابلے میں صف آرائی اور انسانوں کے ساتھ عاشقان حسینی کی محبت والفت کا اظہار ہے ۔

اربعین ایک بے نظیر اور بے مثال اجتماع ہے جس میں تمام مذاہب ،اقوام اور رنگ و نسل کے افراد شرکت کرتے ہیں اور اس عظیم اجتماع کے ذریعہ وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ مکتب اہلبیت علیھم السلام درحقیقت اللہ تعالی اور توحید کی شناخت کا مکتب ہے اور قرآن مجید کی طرح اس مکتب کامحافظ بھی اللہ تعالی ہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اربعین کا پیدل مارچ اس دور کے یزیدیوں کے لئے واضح اور روشن پیغام ہے کہ اس دور کے حسینی ، اس دور کی سامراجی یزیدی طاقتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ لبیک یا حسین (ع) ، در حقیقت لبیک یا مہدی (عج) ہے ۔ ہم اس دور میں فرزند حسین (ع) کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button