پاکستان

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں عظیم الشان یوم حسینؑ کا انعقاد

یوم حسینؑ سے مولانا غلام عباس رئیسی،مفتی گلزار نعیمی اور قاسم شمسی نے خطاب کیا

شیعت نیوز :وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں آئی ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان یوم حسینؑ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر بزرگ عالم دین مولانا غلام عباس رئیسی،اہلسنت عالم دین مفتی گلزار نعیمی اور مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان قاسم شمسی نے شرکاء سے خطاب کیا۔

اطلاعات کے مطابق مولانا غلام عباس رئیسی نے وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ نے میدانِ کربلا میں افکار کو بدلتے ہوئے باطل کو بے نقاب کیا۔انھوں نے کہا کہ میدان کربلا میں امام حسین ؑ نے حق و باطل کے درمیاں ایسی لکیر کھینچی جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی۔ اہلسنت عالم دین مفتی گلزار نعیمی شرکائے یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کیخلاف بیرونی سازشوں سے مقابلے کیلئے محض ذکر حسین نہیں مشن حسین ؑپر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ حسینؑ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے، کردارِ حسینی کی معرفت حاصل کرنا آج کے دور کی اولین ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وی سی اردویونیورسٹی کا یزیدی کردار یوم حسینؑ پر پابندی عائد کردی،آئی ایس او کے کارکنان گرفتار

مرکزی صدر آئی ایس او قاسم شمسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسینؑ ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہے، اگر ہم نجات چاہتے ہیں تو فلسفہ شہادت کو سمجھیں اور امام حسین کا شیوہ اختیار کریں۔انھوں نے کہا کہ وہ مقصد کتنا عظیم ہو گا جس کیلئے فرزند رسولؐ امام حسینؑ نے قربانی دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button