پاکستان

مومنین کی املاک پر حملوں کے خلاف پارا چنار پریس کلب پر ہزاروں افراد کا مظاہرہ

مظاہرین کا اپر کرم کی طرح لوئر کرم میں بھی فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

شیعت نیوز :مومنین کی املاک پر حملے اور علاقے میں قائم امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کے خلاف ہزاروں مومنین کا پارا چنار پریس کلب پر احتجاجی مظاہر۔اپر کرم کی طرح لوئر کرم میں بھی فوج تعینات کرنے کا مطالبہ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں صدہ بازار میں ذاتی دشمنی کے نتیجے میں قتل ہونے والے باپ بیٹے کی لاشیں صدہ مین شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کی آڑ میں مومنین کی املاک پر حملوں کے خلاف ہزاروں مومنین کا پارا چنار پر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ذاتی دشمنی میں آئے روز قتل کے واقعات پیش آتے ہیں مگر کسی کو اس قسم واقعات کی آڑ میں مومنین کی جان و مال پر حملوں کی ہرگز اجازت نھیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :73 بریگیڈ کے نئے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس کا مرکزی امام بارگاہ پارا چنار کا دورہ

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لوئر کرم کے عوام کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت حملے پہلا واقعہ نہیں۔ ا س سے قبل بھی کئی سالوں تک پارا چنار کے راستے بند رکھے گئے،مقامی شیعہ افراد کے اغوا اور ان کے بہیمانہ قتل کے واقعات ہوتے رہے مگر اس کے باوجود طوری بنگش قبائل نے برادشت اور صبر سے کام لیا اور قانون ہاتھ میں نا لیا۔ طوری بنگش رہنماؤں نے پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیجانب سے واقعے کے بعد حالات معمول پر لانے کے لئے فوری کوششوں کو سراہتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپر کرم کی طرح لوئر کرم کو بھی پاک فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ وہاں موجود شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button