پاکستان

قومی احتساب بیورو کا کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف بڑا اقدام

تکفیری دہشتگردوں کو آل سعودی سے حاصل ہونے والی فنڈنگ روکنے کے لئے سیل قائم

شیعت نیوز :قومی احتساب بیورو (نیب) نے سعودی نمک خوار کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو اندرون و بیرون ملک سے حاصل ہونے والی فنڈنگ کو روکنے کے حوالے سے نیب ہیڈکوارٹر میں کومبیٹنگ دی فنانسنگ ٹیررازم سیل قائم کر دیا۔سیل کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نیب ظاہر شاہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو سعودی عرب سمیت ملک بھر سے حاصل ہونے والی فنڈنگ کو روکنے کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈکوارٹر میں سیل قائم کردیا ۔سیل کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ کے زریعے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت دیگر تکفیری اور دہشتگرد عناصر کی مالی امداد روکنے کی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیعہ و سنی مسلمانوں کا بدترین قتل عام کرنے والی کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی مالی معاونت  پر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :داعشی خاندانوں کی واپسی ،کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

زرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ٹاسک فورس نے حکومت پاکستان کو سعودی نمک خوار تکفیری دہشتگرد جماعتوں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی پر عائد پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے ان کی فنڈنگ کو روکنےاور ان کے اثاثے منجمد کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔نیب ہیڈکوارٹر میں قائم ہونے والے سیل کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کریں گے، جبکہ سیل کے دیگر ارکان میں ڈائریکٹر ظفر اقبال، مفتی عبدالحق، جہانزیب فرید، سہیل احمد اور ناصر مغل شامل ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button