پاکستان

کربلا سے درس حریت لینے والوں نے عالمی استعمار کے غرور کو خاک میں ملا دیا، ڈاکٹر جواد

امام حسینؑ کے انصار دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہیں

شیعت نیوز : کربلا سے درس حریت حاصل کرنے والوں نے آج عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ میدان کربلا میں امام حسینؑ کے انصار نے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے وہ دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر جواد ہاشمی نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سندھ یونیورسٹی جامشورو میں منعقدہ یوم حسین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا سے درس حریت حاصل کرنے والوں نے آج عالمی استعمار اور ان کے گماشتوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی کا کہنا تھا کہ معرکہ کربلاسے عشق و معرفت اور اطاعت کی جو تعلیمات دی گئیں ان کی مثال نھیں ملتی۔انھوں نے کہا امام حسینؑ نے روز عاشور حق و باطل کے درمیان جو لکیر کھینچی تھی اس کے بعد آج تک حسینیؑ اور یزیدی کردار میں واضع فرق پیدا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :وی سی اردویونیورسٹی کا یزیدی کردار یوم حسینؑ پر پابندی عائد کردی،آئی ایس او کے کارکنان گرفتار

ڈاکٹر جواد ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ راہ خدا میں سب کچھ قربان کر دینے کی جو فضیلت کربلا والوں نے پیش کی اس کی تاریخ میں مثال نھیں ملتی۔خیمہ حسینیؑ میں ایک جانب فداکاری تھی تو دوسری جانب یزیدی لشکر میں ظلم و جفا کی داستانیں رقم کرنے والے ظالم تھے۔یوم حسینؑ سے محسن علی اصغری ، محترمہ خواہرہ سلمیٰ علی، عاطف مہدی اور عاقب جاویدنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button