اہم ترین خبریںپاکستان

کربلا جانےوالے ایک لاکھ پاکستانی زائرین زمینی سرحد سے ایران میں داخل ہوئے ،گورنرسیستان و بلوچستان

اب تک 100 ہزار پاکستانی زائرین ملک میں آئے ہیں جب کہ صرف ایک دن میں 10 ہزار پاکستانی زائرین داخل ہوچکے ہیں۔

شیعت نیوز: اربعین حسینی ؑکے پیدل مارچ(مشی) میں شرکت کیلئے 100ہزارسے زائد پاکستانی زائرین ایران کے راستے عراق گئے ہیں ۔ایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر احمد علی موہبتی نے کہا ہے کہ اب تک ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلائے معلی میں منعقدہ اربعین حسینی کی جلوس عزا کی تقریب کی شرکت کیلئےمیرجاوہ سرحد سے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔

احمد علی موہبتی” نے گزشتہ روز میرجاوہ سرحد میں پاکستانی زائرین کے لئے مختلف فلاحی، ثقافتی، رہائشی اور طبی خدمات کی فراہمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک ایک لاکھ پاکستانی زائرین ملک میں آئے ہیں جب کہ صرف ایک دن میں 10 ہزار پاکستانی زائرین داخل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سامراء میں حسینی زائرین پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ ناکام،2 دہشت گرد ہلاک

ہرسال محرم الحرام اور اربعین کے موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین کربلای معلی کے دورے کے لئے ایرانی سرحدی علاقے میرجاوہ سے ملک میں داخل ہو رہے ہیں۔گزشتہ سال کے اربعین کے موقع پر 45 ہزار پاکستانی زائرین صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے ملک میں داخل ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button