اہم ترین خبریںپاکستان

وفاق المدارس الشیعہ کا مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کسی بھی سیاسی تحریک یا عمل سے مدارس کا کوئی تعلق نہیں

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ خالصتا ً غیر سیاسی تعلیمی پلیٹ فارم ہے جس کا مروجہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی مسجد جامعہ المنتظر لاہور میں نماز ظہر کے بعد درس دیتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جے یوآئی رہنما عبدالغفور حیدری نےسوشل میڈیا پر وائرل ہدایت نامہ جعلی قراردے دیا

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کسی بھی سیاسی تحریک یا عمل سے مدارس کا کوئی تعلق نہیں، وفاق المدارس کے دستور میں درج اغراض و مقاصد کے آرٹیکل نمبر 3 کی شق 12 کے مطابق وفاق المدارس خالص مذہبی علمی ادارہ ہے اور مروجہ معنوں میں سیاسی تنظیم نہیں۔ اسی طرح حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت کی پالیسی نہیں رکھتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button