اہم ترین خبریںایران

ہمیں علمی بنیاد پر 4000 سے 4 لاکھ کمپنیوں تک پہنچنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

شیعت نیوز:حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح ملک کی ممتاز اور برتر علمی شخصیات اور ماہرین نے ملاقات کی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ دو دہائیوں سے ملک میں جاری علمی اور سائنسی کوششوں اور کاوشوں کے جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں علمی بنیاد پر 4000 کمپنیوں سے 4 لاکھ کمپنیوں تک پہنچنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ رہبر معظم نے فرمایا: ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اعلی درجات تک پہنچ گئے ہیں لیکن ہمیں یہیں پر متوقف نہیں ہونا چاہیے بلکہ علمی ریسرچ کے سلسلے میں نئے دریچوں کو باز کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button