اہم ترین خبریںپاکستان

عراقی حکومت اور ایئرلائنز مالکان زائرین کی مشکلات کےحل کیلئے تعاون کریں،علامہ ناظر تقوی

زائرین کے ویزا کے تاخیر میں ایئر لائنز اپنی پالیسی میں تبدیلی کرے تاکہ زائرین کی مشکلات میں کمی آئے۔

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ عراقی حکومت کی ویزا پالیسی کے سبب پاکستان کے زائرین شدید تکلیف میں مبتلاء ہیں عراقی حکومت کی بروقت ویزا پالیسی واضح نہ ہونے کی صورت میں بری تعداد میں زائرین امام حسین ؑ مشکلات و تکلیف کا شکار ہیں ہم عراقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور اس مسئلے کا حل نکالا جائے اور آئندہ اس قسم کی ہنگامی پالیسی سے گریز کیا جائے ویزا پالیسی کا بروقت اجراء کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی ویزے کی اپروول پالیسی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان اپنا سفارتی کردار اداکرے، سبطین سبزواری

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ ہم ایئر لائنز مالکان سے گزارش کرتے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں زائرین ہر سال ان ایئر لائنز میں سفر کرتے ہیں ایئر لائنز مالکان مشکل کی اس گھڑی میں زائرین امام حسینؑ کے ساتھ تعاون کرےزائرین کے ویزا کے تاخیر میں ایئر لائنز اپنی پالیسی میں تبدیلی کرے تاکہ زائرین کی مشکلات میں کمی آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button