پاکستان

ایرانی اربعین کمیٹی کیجانب سے پاکستانی زائرین کی خدمت کیلئے پانچ ہزار رضاکار تعینات

ایرانی رضاکاروں کی جانب سے زائرین امام حسینؑ کیلئے رہائش،کھانے اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے

شیعت نیوز :ایرانی اربعین کمیٹی نے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کے لئے ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو پاک ایران بارڈر پر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے 5 ہزار ایرانی رضاکاروں کی خدمات پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی اربعین کمیٹی صوبہ سیستان و بلوچستان کے سیکریٹری رضابختیاری نے بتایا کہ چہلم امام حسینؑ میں شرکت کے لئے ایران کے راستے سرزمین مقدس کربلا جانے والے پاکستانی زائرین امام حسینؑ کے پاکستان سے ایران میں داخلے پر 5 ہزار ایرانی رضاکار ان کی خدمت کے لئے موجود ہوں گے۔رضا بختیاری کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس 80 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین ایران کے زمینی راستے سے کربلائے معلی کے لئے روانہ ہوئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران عراق بارڈر کے مقام شلمچہ پر پاکستانی زائرین کا مسئلہ حل ہوگیا

رضا بختیاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کی ایرانی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں آمد پر ایرانی رضاکاروں کی جانب سے ان کے لئے رہائش،کھانے، ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے علاوہ سفر عشق کی مناسبت سے درس و تدریس اور مجالس کاانعقاد بھی کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اس سال تقریبا 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کے لئے ایران سے زمینی راستے کے زریعے کربلائے معلی جائیں گے، جن کی خدمت انجام دینے کے لئے حسینی خدام اور رضاکار پوری طرح تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button