شیعہ علماءکونسل کے رہنماعلامہ مظہرعلوی پرزائرین سے بھتہ وصولی کا الزام
رسید پر شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر اور مرکزی امور زائرین کمیٹی کے سربراہ علامہ مظہرعباس علوی کے دستخط بھی موجود ہیں

شیعت نیوز: زائرین کوحکومت اور بس مالکان کی جانب سے درپیش مشکلات کے بعد امور زائرین کمیٹی کی جانب سے بھی پریشان کرنے اور ان سے بھتہ وصولی کا انکشاف ہواہے ۔ ذرائع کے مطابق اربعین امام حسین ؑپر کربلا جانے والے زائرین کے قافلوں سے نقد 5ہزارروپے فی بس بھتہ وصول کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بظاہر رکارڈ اکھٹاکرنے اور رجسٹریشن کے نام پر زائرین سے 5ہزارروپے طلب کیئے جارہے ہیں ۔ رسید پر شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر اور مرکزی امور زائرین کمیٹی کے سربراہ علامہ مظہرعباس علوی کے دستخط بھی موجود ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلہ سالار کی جانب سے 5ہزار روپے کی ادائیگی سے انکار کی صورت میں بس کی کانوائے میں انٹری ناکرنے کی دھمکی بھی دی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تفتان بارڈ ر : زائرین سے لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر ، انتظامیہ بھی ملوث
راولپنڈی کے ایک روزنامے نیوز مارٹ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق جب اس بھتہ خواری کے حوالے سے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس واقعے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کردیا ۔جب مولانا
مظہر عباس علوی سے اس بابت دریافت کرنے کیلئے ان کے ذاتی فون نمبر پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ملبہ وزارت مذہبی امور پر ڈال کراپنے جان چھڑانے کی کوشش کی ۔
واضح رہے کہ قافلہ سالاروں کو دی جاننے والے سیدوں پر شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر اور مرکزی امور زائرین کمیٹی کے سربراہ علامہ مظہرعباس علوی کے دستخط واضح طور پر نمایاں ہیں ۔ دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے بھی اس بھتہ خوری کے عمل سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیاہے ۔