پاک ایران سرحد پر زائرین کی سہولت کیلئے22 نئے کاؤنٹرز کے قیام کا فیصلہ
زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ اور رہائش کے بہتر انتظامات کو بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا

شیعت نیوز :پاک ایران سرحد پر زائرین کی سہولت کیلئے 22 نئے کاؤنٹرز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ اور رہائش کے بہتر انتظامات کو بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پاک ایران سرحد کے مقام میرجاوہ میں پاکستانی اور ایرانی حکام کے درمیان منعقدہ اجلاس میں پاکستان سے ایران اور عراق جانیوالے زائرین کیلئے سہولیات کی فقدان اور اس کے حل کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان سے ہر سال ہزاروں زائرین زیارات کے لئے بسوں کے زریعے ایران جاتے ہیں،جس کے لئے سرحد پر امیگریشن ،ٹرانسپورٹ اور زائرین کے لئے عارضی رہاش گاہوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے فیصلہ جات کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :زائرین کو ویزے کے حصول میں مشکلات، ایم ڈبلیوایم کی قیادت کا پاکستانی وعراقی حکام سے فوری رابطہ
پاکستانی و ایرانی حکام نے اتفاق کیا کہ زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سرحد پر 22 مزید نئے کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے جو 24 گھنٹے فعال رہیں گے جبکہ ٹرانسپورٹ اور رہائش کے انتظام میں بھی بہتری لائی جائے گی۔اجلاس میں زائرین کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور ایران کی جانب سے بروقت رابطہ کیلئے دونوں جانب سے فوکل پرسن بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان کررہے تھے، ایرانی حکام کے ساتھ اجلاس میں سرحدی امور بھی زیر غور آئے۔