اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کو ویزے کے حصول میں مشکلات، ایم ڈبلیوایم کی قیادت کا پاکستانی وعراقی حکام سے فوری رابطہ

پاکستانی زائرین کو ویزا مسائل پر علامہ راجہ ناصر عباس کا عراقی وزاعظم کو مراسلہ۔

شیعت نیوز: پاکستانی زائرین کو ویزا مسائل پر علامہ راجہ ناصر عباس کا عراقی وزاعظم کو مراسلہ۔ زائرین کو عراقی ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات، ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ پاکستانی اور عراقی حکام سے بھی رابطہ کیا۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے عراق کی اہم پارلیمانی سیاسی جماعتوں اور عراق کی صحافتی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا اور انہیں پاکستانی زائرین کی مشکلات سے آگاہ کیا اور اس مسئلے کے حل میں ان سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجا ب سید اسد عباس نقوی نے اس حوالے سے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان سید ذولفقار عباس بخاری(ذلفی بخاری) سے بھی رابطہ کیا اور ان سے زائرین کی جملہ مشکلات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی عراقی ویزہ پالیسی، غیر ضروری شرائط،ہزاروں پاکستانی زائرین کے ٹکٹ ضائع ہونے کاخدشہ

سید ذولفقار عباس بخاری(ذلفی بخاری) نے عراقی ویزہ مسئلے سمیت زائرین امام حسین کے حوالے سے درپیش مسائل پر اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے خصوصی کوششیں کریں گے ہر سال چہلم امام حسین ع کے موقع پر زائرین کی سہولت کی خاطر عراقی حکومت ویزا کو پیشگی اپروول سے مستثنیٰ قرار دے دیتی ہے۔

رواں سال عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین کے لیے عائد پیشگی اپروول کی شرط کو ختم نہیں کیا اور عراقی حکومت نے پاکستان و بنگلہ دیش کے علاوہ پوری دنیا میں قائم سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو چہلم امام حسین کے لیے ویزا جاری کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے اس کا اختیار صرف بغداد امیگریشن ھیڈ آفس کے پاس رکھا ہے۔ جس کیوجہ زائرین کے لیے ویزا کے اجرا میں کافی تاخیر متوقع ہے۔

اس تاخیر کیوجہ سے فلائٹ بکنگز اور ہوٹل کینسل ہونے کے باعث اربوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستانی اور عراقی حکام نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کو یقین دلایا کہ وہ پاکستانی زائرین کے لیے ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات کو برطرف کرنے میں مکمل تعاون کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button