اہم ترین خبریںپاکستان

اگر قانوں نافذ کرنے والے ادارے خود ماورائے آئین کسی کو لاپتہ کرتے رہیں تو اس ملک کا کیا بنے گا ، اقبال بہشتی

بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پرامت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ 50 روز سے زائد ہونے کو ہے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے مگر بڑے اسلامی ممالک مذمت کرنے کو بھی تیار نہیں

شیعت نیوز: ملی یکہجتی کونسل کی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جماعت اسلامی کےمرکز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جماعت اسلامی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کی۔ اجلاس میں دیگر جماعتوں کے نمائندہ ارکین کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی نے اپنی جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پرامت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ 50 روز سے زائد ہونے کو ہے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے مگر بڑے اسلامی ممالک مذمت کرنے کو بھی تیار نہیں۔

انہوں نے جبری گمشدگی کے ایشو پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یہ کہاں کاانصاف ہے کسی پاکستانی کو بغیر کسی وارنٹ(پیشگی اطلاع) کے اٹھائے اور غائب کردیں اگر قانوں نافذ کرنے والے ادارے خود ماورائے آئین کسی کو لاپتہ کرتے رہیں تو اس ملک کا کیا بنے گا ۔علامہ محمد اقبال بہشتی نے اپنا دورہ پشاور کے موقع پر سید معروف شخصیت قائم علی شاہ الموسوی مشہدی اور نثار حسین متولی امام بارگاہ جعفریہ سٹریٹ کے انتقال پر انکے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button