اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایران مخالف عرب اتحادیمن میں شکست کھا چکا ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید

مشاہد سید کا کہنا تھا کہ جو اتحاد ایران کے خلاف بنا تھا وہ یمن میں ٹوٹ چکا ہے، سعودی عرب اور امارات میں فاصلے بڑھ گئے ہیں جبکہ امارات نے اپنی فوج یمن سے نکال لی ہے۔

شیعت نیوز:پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ جو اتحاد عربوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بنایا تھا وہ آج یمن میں شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔

یہ بات سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ مجھے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ ہوتی نظر نہیں آرہی۔

مشاہد سید کا کہنا تھا کہ جو اتحاد ایران کے خلاف بنا تھا وہ یمن میں ٹوٹ چکا ہے، سعودی عرب اور امارات میں فاصلے بڑھ گئے ہیں جبکہ امارات نے اپنی فوج یمن سے نکال لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو یمن کی وارننگ، بھیانک جرائم پر خاموش نہیں رہیں گے

انہوں نے افغان امن عمل اور افغانستان کی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کو ناکامی کا سامنا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی کچھ تحفظات ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹر فار گلوبل پالیسی (واشنگٹن) کے بانی ڈائریکٹرکامران بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس نہ صلاحیت ہے جنگ کرنے کی اور اس کی سیکورٹی کا انحصار امریکن سیکورٹی کی چھتری تلے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ وہ ایران کے ساتھ ڈیل بنانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے نیو یارک میں جاری اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوسکتا ہے کچھ غیرمعمولی پیشرفت ممکن ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button