اہم ترین خبریںپاکستان

ژوب کے علاقے میں زائرین کے کانوائے کو حادثہ متعدد بسیں آپس میں ٹکرا گئیں

زائرین کا تعلق ضلع ٹانک کے علاقہ گرہ بلوچ سے ہے۔ویران بیابان ہونے کے سبب تاحال تازہ اطلاعات اور زخمیوں اور ہلاک شدگان کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔

شیعت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان سے ایران، عراق، شام زیارات پر جانے والے زائرین کے کانوالے کو حادثہ۔ ایک پولیس اہلکار شہید متعدد زخمی ۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے ایران، عراق، شام زیارات پر جانے والے زائرین کا کانوائےژوب روڈ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔

زرائع کے مطابق دس بسوں پر مشتمل قافلہ کوئٹہ کی جانب گامزن تھا،حادثہ کانوائے کی آگے جانے والی پولیس کی گاڑی کے بریک لگانے سے ہواجس کے سبب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ تفتان روٹ پر زائرین کے ساتھ بس سروس والوں کاظلم ، حکام اور میڈیا کی توجہ درکارہے

ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک پولیس اہلکار شہید متعدد زائرین زخمی ہوئےہیں ۔ زائرین کا تعلق ضلع ٹانک کے علاقہ گرہ بلوچ سے ہے۔ویران بیابان ہونے کے سبب تاحال تازہ اطلاعات اور زخمیوں اور ہلاک شدگان کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button