پاکستان

مسلم امہ متحد رہے اور مریکی و اسرائیلی سازشوں سے ہوشیار رہیں،علامہ شہنشاہ نقوی

ہمارے حکمرانوں اور رہنماؤں کو سوچنا ہوگا کہ کون ہمارا دوست اور کون ہمارا دشمن ہے

شیعت نیوز :مسلم امہ کے متحد نا ہونے کی وجہ سے آج یمن، شام، بحرین، نائجیریا، افغانستان اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کا خون مسلمان ہی بہا یا جا رہا ہے جو کہ ایک بڑا المیہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلم امہ یکجا ہوکر ہی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں، لیکن افسوس کہ اسلام دشمن طاقتوں کے مقابلے میں مسلمان باہمی اختلافات کا شکار اور آپس میں باہم دست و گریباں ہیں۔ علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے بعض ناعاقبت اندیش سربراہان مملکت اسلام دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، لیکن ان کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ ہم ایک ہیں اور امریکہ و اسرائیل کی سازشوں سے ہوشیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کربلا عاشقوں کی وادی ہے اور کربلا ہدف زندگی گزار کر بقا پانے والوں کی پیام گاہ ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

علامہ شہنشاہ نقوی نے خبردار کیا کہ امریکی و اسرائیلی سازشوں کی وجہ سے آج یمن، شام، بحرین، نائجیریا، افغانستان اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کا خون مسلمان ہی بہا رہے ہیں جو کہ ایک بڑا المیہ ہے، ہمارے حکمرانوں اور رہنماؤں کو اس طرف سوچنا ہوگا کہ کون ہمارا دوست اور کون ہمارا دشمن ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے پرائے کی شناخت بھی کرنا ہوگی، کیونکہ اسلام دشمن قوتیں دین کا لبادہ اوڑھ کر اور اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے ہماری پیٹ میں خنجر گھونپ رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button