اہم ترین خبریںپاکستان

تحریک لبیک کا سرغنہ حافظ حفیظ احمد علوی فرقہ وارانہ تعصب پھیلانے کے جرم میں گرفتار

حافظ حفیظ احمد علوی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی کہ شیعہ ہی امام حسین ؑ کے قاتل ہیں اور اب امام حسین ؑ پر روتے ہیں

شیعت نیوز: فرقہ پرست دہشت گرد تنظیم تحریک لبیک کا سرغنہ حافظ حفیظ احمد علوی سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تعصب پھیلانے کے جرم گرفتار۔ حافظ حفیظ احمد علوی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی کہ شیعہ ہی امام حسین ؑ کے قاتل ہیں اور اب امام حسین ؑ پر روتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حفیظ احمد علوی، سابقہ امیدوار قومی اسمبلی،تحریک لبیک، سکنہ ڈھوک فتح اٹک ، جس نے پوسٹ لگائی کہ امام حسین علیہ السلام کو شیعوں نے قتل کیا اور اب خود ہی امام حسین ؑپر روتے ہیں۔مقامی مومنین نےاس واقعے کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروائی جس کی پاداش میں اسے گرفتار کر لیااور فرقہ وارانہ تعصب پھیلانے کے جرم میں FIR درج کر لی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ صحابہ کے بعد اب مولوی خادم لنگڑےکی تحریک لبیک عزاداری امام حسین ؑ کے خلاف سرگرم

واضح رہے کہ مولوی خادم لنگڑے کی تحریک لبیک پاکستان میں مسلسل فرقہ واریت اور تعصب کی ترویج میں کوشاں ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں عزاداری امام حسین ؑ کے اجتماعات میں رکاوٹ اور سوشل میڈیا پر مختلف اصلی اور جعلی آئی ڈیز سےشیعہ مکتب فکر کے مقدسات کی توہین میں اسی تحریک لبیک کے کارندے ملوث پائے گئے ہیں ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ملک دشمن کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ہزاروں کارکنان شیعہ دشمنی میں تحریک لبیک میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں مولوی خادم جیسا بظاہر بریلوی لیکن اصلاًتکفیری قائد نصیب ہوگیاہے ، جس کی قیادت میں یہ ٹولا وطن عزیز کو فرقہ واریت کی افریط میں مبتلا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button