اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس عزا کی اجازت نا دینے پر لاہور ہائی کورٹ کا ڈی سی گجرات کے خلاف کارروائی کا حکم

عدالت نے درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو ڈی سی گجرات سمیت دیگر ذمہ داروں کیخلاف کاررواِئی کا حکم بھی دیدیا۔

شیعت نیوز: محرم الحرام کے دوران سالانہ مجلس عزاء کی اجازت نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر گجرات سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مجلس عزاء کے انعقاد کی بھی اجازت دے دی۔

جسٹس شاہد وحید نے تجمل حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ گجرات کے علاقہ جسوکی میں سالانہ مجلس عزاء کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر فیصلے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے مجلس عزاء کی اجازت دینے بارے فیصلہ نہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ، جلوس عزا پر پنجاب پولیس کے یزیدی اہلکاروں کا دھاوا

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سالانہ مجلس عزاء کرانے کی اجازت دے۔ عدالت نے مجلس عزاء کی اجازت اور سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو ڈی سی گجرات سمیت دیگر ذمہ داروں کیخلاف کاررواِئی کا حکم بھی دیدیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button