اہم ترین خبریںپاکستان

پشاور ہائی کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا، ڈی پی اوکوہاٹ کا امام بارگاہ کی سیل کھولنے سے انکار

متعصب ڈی پی او نے مجالس عزا روکنےکیلئے پولیس کمانڈوزکی بھاری نفری امام بارگاہ پر تعینات کردی ۔

شیعت نیوز: ڈی پی او کوہاٹ واحد محمود نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کے ڈی اے کوہاٹ کی مرکزی امام بارگاہ کی سیل کھولنے اور مجالس عزا کے انعقادکی اجازت فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ متعصب ڈی پی او نے مجالس عزا روکنےکیلئے پولیس کمانڈوزکی بھاری نفری امام بارگاہ پر تعینات کردی ۔

تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے کوہاٹ امام بارگاہ کی بندش اور عشرہ مجالس عزا کے انعقادمیں رکاوٹ کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے امام بارگاہ کی سیل کھولنے اور مجالس عزا کی باقائدہ قانونی اجازت موصول ہونے کے باوجود متعصب علاقائی ڈی پی او واحد محمود نے عدالتی فیصلے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ماننے سے انکار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ، جلوس عزا پر پنجاب پولیس کے یزیدی اہلکاروں کا دھاوا

ذرائع کے مطابق ڈی پی او کاکہنا ہے کہ پشاورہائی کورٹ کون ہوتاہے فیصلہ دینے والا؟ امام بارگاہ سیل میں نے کیا ہے اور میں یہاں ذکر حسین ؑ نہیں ہونے دوں گا۔ واضح رہے کہ کے ڈی اے امام بارگاہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ ایک سال سے متعصبانہ اقدامات کا سامنا ہے اس سے قبل نماز عید الفطر کی ادائیگی کے لئے مومنین کو اجازت فراہم نہیں کی گئی تھی اور نمازی گلی میں نماز کی ادائیگی پر مجبور ہوئے تھے ۔

اس تمام صورت حال کے پیش نظرمومنین میں شدید اشتعال پایا جاتاہے ۔ منتظمین مجالس نے اعلیٰ حکام بالخصوص وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس متعصب ڈی پی او کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button