اہم ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،کل یکم محرم الحرام اور یوم عاشور 10 ستمبر کو ہوگا

کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں

شیعت نیوز: پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، جس کے ساتھ ہی نئے اسلامی سال 1441 ہجری کا آغاز بھی ہوگیا۔کل یکم ستمبر بروز اتوار یکم محرم الحرام اور 10ستمبر بروزمنگل دس محرم الحرام (یوم عاشورہ)ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت عوام و محرم الحرام کا خیال و احترام کرنے کے بجائے سیاست میں لگی ہوئی ہے، علامہ رضی جعفرنقوی

کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button