پاکستان

محرم الحرام میں سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کو 6 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری

ملنے والی رقم سے 1 کروڑ کی رقم پٹرول کی مد میں جاری کی گئی ہے جبکہ 18 لاکھ روپے سپیشل برانچ، 65 لاکھ روپے کی رقم سی ٹی ڈی کو جاری کی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ رقم تمام اضلاع میں تقسیم کی جائے گی۔

شیعت نیوز: محرم الحرام میں سکیورٹی اخراجات اور ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے 6 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ محرم الحرام کیلئے محکمہ خزانہ نے آئی جی پنجاب کو 6 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

ملنے والی رقم سے 1 کروڑ کی رقم پٹرول کی مد میں جاری کی گئی ہے جبکہ 18 لاکھ روپے سپیشل برانچ، 65 لاکھ روپے کی رقم سی ٹی ڈی کو جاری کی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ رقم تمام اضلاع میں تقسیم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انصافی حکومت کی ن لیگی حکومت کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئےشیعہ علماءوذاکرین کے چنیوٹ میں داخلے پر پابندی

یہ رقم محرم الحرام میں سکیورٹی آلات کی خریداری اور ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو بروقت کھانا و پانی کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے فنانس برانچ کو تمام اضلاع میں نفری کے مطابق رقم تقسیم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button