پاکستان کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، جنرل باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے

شیعت نیوز: پاک فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف کو گوجرانوالہ کور کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے آزاد ہونے تک ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا، وزیر اعظم عمران خان

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے، قوم نے کشمیر آور کے دوران کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو بھرپور پیغام دیا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button