اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی علامہ اعجازبہشتی کی زیرقیادت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہریکجہتی کشمیر مارچ میں شرکت

علامہ اعجازحسین بہشتی نے کہاکہ آج پوری قوم اپنے مظلوم کشمیر ی بہنوں اور بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے یک زبا ن ہو کر بلاتفریق ایک ساتھ سڑکوں پر نکل آئی ہے مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر میں منعقدہ کشمیر ریلیوں میں بھر پور شرکت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر یکجہتی کشمیر احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجازحسین بہشتی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہر ے میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹر ی یوتھ ایم ڈبلیوایم علامہ اعجازحسین بہشتی نے کہاکہ آج پوری قوم اپنے مظلوم کشمیر ی بہنوں اور بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے یک زبا ن ہو کر بلاتفریق ایک ساتھ سڑکوں پر نکل آئی ہے مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور انشااللہ آزادی کا سورج جلد وادی کشمیر پر پوری آب وتاب سے چمکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے آزاد ہونے تک ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا، وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین کشمیر کی ہر پلیٹ فارم حمایت جاری رکھے گی ان کا مزید کہا کہ کہ ہندوستان ستر سالوں سے بے پناہ قوت اور ظلم کے باوجود تحریک آزادی کو دبا سکا اور کشمیر کی وادی نے برہان وانی جیسے سپوت جنم دینا شروع کردیئے ہیں میں آزادی کشمیر کی تحریک کو کامیاب ہوتا دیکھ رہا ہوں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button